سورة التحريم - آیت 4

إِن تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا ۖ وَإِن تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ ۖ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَٰلِكَ ظَهِيرٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اگر تم دونوں اللہ کی طرف توبہ کرتی ہو تو (بہتر ہے کہ) تم دونوں کے دل ٹیڑھے ہوگئے ہیں ! اور اگر تم دونوں نبی پر چڑھائی بھی کرو گی ۔ تو اللہ اس کا رفیق بھی اور جبریل بھی اور سب نیک مومن بھی اور اس کے بعد فرشتے مددگار ہیں

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

رفیق اور مدد گار * حضرت حصفہ اور حضرت عائشہ کا یہ طرز عمل چونکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے تکلیف دہ تھا ۔ اس لئے یہ عتاب نازل ہوا ۔ اور ان کو بنادیا گیا ۔ کہ ہر فعل جس سے پیغمبر آزرہ خاطر ہو ۔ وہ خدا کی نظروں میں بہت بڑا جرم ہے ۔ غرض یہ تھی ۔ کہ آئندہ کے لئے ازواج مطہرات محتاط ہوجائیں ۔ اور ہر وقت آپ کی طبع نازک کا خیال رکھیں * غرض یہ ہے کہ اپنے اہل وعیال کو دین کی اہمیت سے اس درجہ آگاہ رکھنا ضروری ہے کہ جہنم کی آگ سے بچ جائیں ۔ اور اس سلسلہ میں تعلیم وتربیت سے لے کر تادیب وسرزنش تک سب باتیں روا ہیں *۔ حل لغات :۔ سحیت ۔ روز رکھنے والیاں * ثلیت ۔ بیوہ * والحجارۃ ۔ یعنی وہ پتھر جن کو جہلہ پوجتے ہیں * ابکارا ۔ کنواریاں *۔