سورة التغابن - آیت 9
يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ ۗ وَمَن يُؤْمِن بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جس دن وہ تمہیں اکٹھا کرنے کے دن اکٹھا کریگا ۔ یہی ہار جیت کا دن ہوگا ۔ اور جو کوئی اللہ پر ایمان لائے گا اور اچھے کام کرے گا ۔ اس کے گناہ خدا اس سے دور کریگا ۔ اور اسے باغوں میں داخل کریگا ۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہی بڑی مراد ملنی ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات :۔ يَوْمُ التَّغَابُنِ۔ خسارے کا دن بمعنی روز قیامت ۔