سورة المنافقون - آیت 3

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ اس لئے کہ وہ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے ۔ پھر ان کے دلوں پر مہر کی گئی ۔ سو اب وہ نہیں سمجھتے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : فَطُبِعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ۔ یعنی ایمان کے بعد کفر امتیاز کرنے پر ان کے دلوں پر مہر کردی گئی اور اس صلاحیت کو چھین لیا گیا جو وجہ اہتزاز ہوتی ہے۔ أَجْسَامُهُمْ۔ ان کے ظاہری جسم ان کے قدواقامت۔