سورة الجمعة - آیت 1

يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ اللہ کی تسبیح کرتا ہے ۔ وہ بادشاہ پاک ذات غالب حکمت والا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: الْمَلِكِ۔ شہنشاہ اقلیم وکون۔ الْقُدُّوسِ۔ نہایت پاک اور مبارک۔ الْعَزِيزِ۔ صاحب قوت وغلبہ ۔