سورة الصف - آیت 7

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَىٰ إِلَى الْإِسْلَامِ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے ۔ جس نے اللہ پر (ف 2) جھوٹ باندھا ۔ حالانکہ اس کو اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے اور اللہ ظالم کو ہدایت نہیں کرتا

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: فرمایا ۔ کہ یہ لوگ جو اللہ کی طرف غلط عقائد منسوب کرتے ہیں ۔ ان سے بڑھ کر اور کون ظالم ہوسکتا ہے ۔ یہ اس قابل نہیں ہیں ۔ کہ ہدایت سے بہرہ مند ہوسکیں *۔