لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۖ وَأَنزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ
ہم نے اپنے رسول کھلی نشانیاں دے کر بھیجے اور ان کے ساتھ ہم نے کتاب اور ترازو نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں اور ہم نے لوہا نازل کیا ۔ کہ اس میں سخت لڑائی ہے ۔ اور لوگوں کے لئے فائدہ ہیں ۔ اور تاکہ اللہ معلوم کرے ۔ کہ کون بن دیکھے اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے ۔ بےشک اللہ زور آور اور زبردست ہے۔
حل لغات: وَأَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ۔ نزول حدید ایک حقیت ہے جس کا انکشاف اب ہوا ہے ۔ طبقات ارض کے ماہرین کا خیال ہے کہ زمین کے دوران اجتماد میں لوہے کے ابر اٹھتے تھے اور بخارات کی اشکال میں ترشیح ہوجاتا تھا ۔ اس لئے جہاں یہ سحاب حدید برسا ہے وہاں لوہا موجود ہے اور وہیں لوہے کی کانیں موجود ہیں ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ قرآن حکیم نے آج سے چودہ سو سال قبل اس کا اظہار کیا ہے ۔ جبکہ انسانی علم ابھی بالکل ابتدائی منزل میں تھا ۔