وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۚ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ وَإِن كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلَالَةً أَوِ امْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ ۚ فَإِن كَانُوا أَكْثَرَ مِن ذَٰلِكَ فَهُمْ شُرَكَاءُ فِي الثُّلُثِ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَىٰ بِهَا أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَارٍّ ۚ وَصِيَّةً مِّنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ
اور جو کچھ تمہاری عورتیں چھوڑ مریں ‘ اس کا نصف تمہارا ہے اگر ان کی اولاد نہ ہو ، پھر اگر ان کی اولاد ہو تو تمہیں ان کے ترکہ سے چوتھا حصہ ملے گا پیچھے (ادا کرنے) قرضہ یا وصیت کے جو وہ کرگئی ہوں ، اور جو کچھ تم چھوڑ مرو ، اس میں سے عورتوں کو چوتھا حصہ ملے گا ، اگر تمہارے اولاد نہ ہو ، پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو تمہارے ترکہ میں سے عورتوں کو آٹھواں حصہ ملے گا ، بعد (ادا کرنے) قرضہ یا وصیت کے جو تم کر جاؤ گے ، اور اگر جس مرد کی میراث ہے ، باپ بیٹا نہیں رکھتا اور اس کے ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک چھٹا حصہ ہے پھر اگر اس سے زیادہ ہو تو وہ سب تہائی میں برابر کے شریک ہیں ، بعد (ادا کرنے) قرضہ یا وصیت کے جو کہ کی گئی ہو ، جب اوروں کا نقصان نہ کیا ہو ، یہ اللہ کا حکم ہے اور اللہ جاننے والا تحمل والا ہے ۔
حل لغات : كَلَالَةً: اس مرد یا عورت کو کہتے ہیں جس کا کوئی اصل وفرع موجود نہ ہو ۔