سورة الرحمن - آیت 60
هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
نیکی کا بدلہ سوائے نیکی (ف 2) کے اور کچھ نہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) جنت نتیجہ ہے احسان کا ۔ یعنی خلوص کا ، فدویت کا اور ایثار کا ۔ جب بندے اس کی رضا کے لئے اپنی تمام آسودگیوں کو چھوڑ دیں گے اور آرام اور راحت کو ترک کردیں گے تو آقا بھی ان کے لئے ہر نوع کے سامان عیش کو مہیا کریگا اور ان کو خوش رکھے گا اور بتائے گا کہ اس پربھروسہ کرنا بالکل جائز اور درست ہے ۔