سورة الرحمن - آیت 39

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلَا جَانٌّ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر اس (ف 1) دن آدمی اور جن سے اس کے گناہ کی بابت سوال نہ ہوگا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) ﴿لَا يُسْأَلُ﴾ سے مراد یہ ہے کہ بنظر عفو وکرم ان سے سوال نہیں کیا جائیگا ۔ بلکہ زضر و توبیخ کے انداز میں ڈانٹ ڈپٹ کر پوچھا جائیگا کہ دنیا میں تم نے کیوں ہماری نافرمانی کی اور کیوں ہماری ناراضی کو خریدا ۔ کیا تمہیں ڈر نہیں معلوم ہوتا تھا اور گناہوں کے ارتکاب کے وقت کانپ نہیں جاتے تھے ۔