سورة الرحمن - آیت 31
سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اے آدمیوں اور جنوں ہم تمہارے لئے جلد (ف 1) فارغ ہونگے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یعنی اس عالم فنا کے کاروبار ختم ہونے والے ہیں اور اس کے بعد ہم تمہاری جانب متوجہ ہوں گے اور تم سے پوچھیں گے کہ تم نے اس زندگی میں کیا کیا ہے ؟ تم باوجود اپنی طاقت وقوت کے ہمارے قبضہ اقتدار میں ہو اور اگر تم چاہو بھی کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نکل جاؤتو کیا یہ ممکن ہے ؟ پھر کیوں نہیں سوچتے ؟