سورة الرحمن - آیت 17
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
دو مشرقوں کا رب ہے اور دو مغربوں (ف 3) کا رب ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) اس تثنیہ سے مراد بھی جمع ہے ۔ یعنی مشارق ومغارب غرض یہ ہے کہ آفتا ب کے طلوع اور غروب کے مقامات جو مختلف ہیں تو اس لئے کہ حرکت میں اختلاف ہے اور وہ عین مصالح دنیوی کے مطابق ہیں ۔