سورة الرحمن - آیت 6

وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور بوٹیاں اور درخت سجدہ میں مشغول ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: يَسْجُدَانِ۔ سجدہ کے بمعنی تذلل اور اظہار عجز کے ہوتے ہیں ۔ یہاں یہ مقصود ہے کہ بوٹیاں اور بڑے بڑے تناور درخت بھی اللہ کے احکام کے تابع ہیں ۔ جس طرح انسانوں کے لئے ایک شریعت ہے اسی طرح ان کے لئے بھی ایک قانون طبعی مقدار اور معین ہے جس کی اطاعت ان پر فرض ہے ۔