سورة القمر - آیت 40
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے سمجھنے کے لئے قرآن (ف 1) کو آسان کردیا ہے ۔ پھر کوئی نصیحت قبول کرنے والا ہے ؟۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) تیسیر قرآن کا مژدہ جو ہر واقعہ کے بعد سنایا جاتا ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ قرآن یہ بتانا چاہتا ہے کہ سمجھانے کے لئے ہم انداز بیان میں کس درجہ تنوع ملحوظ رکھتے ہیں اور کیونکر حقائق کو مختلف اسالیب میں ظاہر کرتے ہیں ۔ یہ اصل میں بطور ٹیپ کے بند کے ہے ۔ غرض یہ ہے کہ تلاوت قرآن کے وقت مسلمان اس نکتہ کو سامنے رکھے کہ یہ کتاب عزیز اپنے انداز فکر وعمل کی کوئی دشواری نہیں رکھتی اس کو سمجھنا آسان ہے اور اس پر عمل پیرا ہونا آسان ہے۔