سورة القمر - آیت 11

فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر ہم نے موسلادھار پانی کے ساتھ آسمان کے (ف 1) دروازے کھول دیئے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) اور پھر بالآخر کس طرح اللہ نے آسمان کے دروازوں کو کھول دیا ۔ پانی برسا زمین سے چشمے پھوٹ گئے اور دیکھتے دیکھتے سطح سمندر سے بدل گئی ، نوح ایک مختصر جماعت کے ساتھ کشتی میں سوارہوا اور قوم چادر آب کا کفن پہن کر سوگئی ۔ یہ کتنا بڑا عبرت ناک واقعہ ہے ۔ مگر ظالم انسان نہ سمجھا اور پھر سرکش ہوگیا ۔