سورة الطور - آیت 46

يَوْمَ لَا يُغْنِي عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جس دن ان کا فریب ان کے کچھ کام نہ آئے گا ۔ اور نہ انہیں (ف 2) مدد پہنچے گی

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: غزوہ بدر کی طرف اشارہ ہے ۔ کہ اس میں صنادید فریش کو چن چن کر مار ڈالا گیا ۔ اور ان کے سارے نازاور غرور کو خاک میں ملادیا گیا *۔