سورة الطور - آیت 43

أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یا ان کا خدا کے سوا کوئی معبود ہے ؟ وہ اللہ ان کے شریک (ف 5) بنانے سے پاک ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 5: کہ کیا اللہ کے سوا ان کے پاس دوسرا خدا بھی ہے ؟ یعنی کیا یہ محسوس کرتے ہیں ۔ کہ اس کائنات میں کوئی دوسری شخصیت بھی کارفرما ہے ! جس کے ہاتھ میں دنیا کا انتظام وانصرام ہے ۔ اگر نہیں ، تو پھر کو یں اسی کے آستانہ جلال پر نہیں جھکتے *۔