سورة الطور - آیت 42
أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یا وہ کچھ مکر کیا چاہتے ہیں ؟ سو وہ جو کافر ہیں وہی مکر میں پھنستے (ف 4) ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 4) فرمایا یہ لوگ مسلمانوں اور حضور (ﷺ) کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر ان کو معلوم نہیں کہ ان کی تدبیریں ان کے کچھ کام نہ آئیں گی ۔