سورة الطور - آیت 39
أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا خدا کے لئے بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے۔ (ف 1)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
کیا خدا کے اولاد ہے ؟ (ف 1) مکہ والوں کے اس عقیدہ کی تردید ہے کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ فرمایا اس حقیقت پر غور تو کرو کہ اس کی ذات والا صفات توالد وتناسل سے بالکل مبرا ہے پھر اگر اس کے اولاد فرض بھی کرلی جائے اور اس کفر کو تھوڑی دیر کے لئے مان بھی لیا جائے تو یہ کہاں کا انصاف ہے کہ تم اپنے لئے تو اولاد ذکور پسند کرو اور اللہ کے لئے اولاد اناث ؟ اگر تمہارے لئے یہ بات لائق فخر نہیں کہ تم بیٹی کے باپ کہلاؤ تو بموجب تمہارے عقیدہ کے اس پروردگار کے لئے کیوں کر باعث عزت اور وقار ہوسکتا ہے ۔ غرض یہ ہے کہ تمہارے اس عقیدہ میں اور دوسرے مزعومات میں صراحتاً تناقص ہے ۔