سورة الطور - آیت 21

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَيْءٍ ۚ كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد ایمان میں ان کے پیچھے چلی ان کی اولاد کو ہم ان سے ملادینگے ۔ اور ان کے عمل میں ہم انہیں کوئی شئے کم نہیں دیں گے ۔ ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہوا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: مَا أَلَتْنَاهُمْ۔ کم نہیں کریں گے۔