سورة الحجرات - آیت 17

يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا ۖ قُل لَّا تَمُنُّوا عَلَيَّ إِسْلَامَكُم ۖ بَلِ اللَّهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدَاكُمْ لِلْإِيمَانِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ تجھ پر احسان جتاتے ہیں کہ مسلمان ہوئے ہیں تو کہہ اپنے اسلام کا مجھ پر احسان نہ رکھو (ف 1) بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے ۔ کہ اس نے تمہیں ایمان کی ہدایت کی اگر تم سچے ہو۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) نبواسد کے گنواروں کی طرف اشارہ ہے کہ تم یہ سمجھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے مقام ایمانی سے آگاہ نہیں ہیں اور وہ یہ نہیں جانتے ہیں کہ تم نے اسلام قبول کرکے کس درجہ احسان کیا ہے ؟ خدا تو وہ ہے جس کے سامنے آسمانوں کے بھید اور زمینوں کے اسرار بھی پوشیدہ اور مستتر نہیں ۔ پھر یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ وہ تمہارے دل کی گہرائیوں کو نہ جانتا ہو اور تمہارے مذہبی اور دینی مرتبہ سے آشنا نہ ہو ۔ حل لغات: يَمُنُّونَ۔ احسان جتلاتے ہیں ۔ من سے ہے ۔