سورة الحجرات - آیت 11
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ۖ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ ۚ وَمَن لَّمْ يَتُبْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مومنو ! ایک قوم دوسری قوم سے ٹھٹھانہ کرے شاید وہ ان سے بہتر ہوں ۔ اور نہ بعض عورتیں دوسری عورتوں سے ٹھٹھا کریں ۔ شاید وہ ان سے بہتر ہوں ۔ اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے یاد کرو (یعنی ایک دوسری کی چڑ نہ ڈالو) برا نام ایمان کے بعد بدکاری ہے اور جس نے توبہ نہ کی وہی ظالم ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: قَوْمٌ۔ مردم ۔ مجموعہ رجال ۔ وَلَا تَنَابَزُوا۔ بدنام نہ کرو۔