سورة الفتح - آیت 28

هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہی ہے جس نے ہدایت اور سچا دین دے کر اپنا رسول بھیجا تاکہ وہ اسے ہر دین (ف 2) پر غلبہ دے ۔ اور اللہ کافی گواہ ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

غالب تردین ف 2: فرمایا : کہ منافقین کو اس میں شبہ ہے ۔ کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ خواب سچا ثابت ہوگا یا نہیں ۔ اور یہاں یہ طے شدہ حقیقت ہے ۔ کہ ان کو ہدایت سے بہرہ ور کرکے بھیجا گیا ہے ۔ اور دین حق سے نوازا گیا ہے لہٰذا ان کو اس حد تک کامیابی ہوگی ۔ کہ ان کا دین تمام ادیان یہ غالب آجائے گا ۔ اور تمام مذاہب ان کے پیش کردہ اصولوں کو اپنے میں جذب کرلیں گے ۔ اور ان کے لئے زندگی کی صرف یہی صورت باقی رہ جائیگی ۔ کہ یا تو اسلام کی صداقتوں کے سامنے سرتسلیم جھکا دیں یا مث جائیں * حل لغات :۔ المسجدالحرام ۔ بیت اللہ * اشداء ۔ جمع شدید ۔ بمعنی سخت ودلیر وشیر ورغلہ *۔