سورة محمد - آیت 34

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک جو لوگ کافر ہوئے اور انہوں نے اللہ کے راستے سے روکا پھر وہ کافر ہی رہ کر مرگئے ۔ خدائے تعالیٰ ان کو بھی نہ (ف 1) بخشے گا

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: یعنی وہ لوگ جنہوں نے ایمان پر کفر کو ترجیح دی ۔ اور نور کے بدلے ظلمت کو خریدا ۔ اور اسی حالت محرومی وبدبختی میں مرگئے ۔ تو ان کے لئے بخشش کا کوئی موقع نہیں ۔ اور ان کے تمام اعمال چونکہ صحیح نقطہ نگاہ سے صادر نہیں ہوئے ۔ اس لئے مسترد کردیئے جائیں گے اور یہ کسی اجر کے بھی مستحق قرار نہیں دیئے جائیں گے *۔