سورة محمد - آیت 14
أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ كَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُم
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بھلا (ف 1) جو لوگ اپنے رب کے کھلے رستے پر ہیں ۔ ان جیسے ہوجائیں گے جن کے برے عمل ان کو اچھے دکھلائے گئے ہیں اور وہ اپنی خواہشوں پر چلتے ہیں ؟۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یعنی اہل حق وصداقت ہمیشہ دلائل اور براہین کی روشنی میں اللہ کے دین کی اطاعت کرتے ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی طرح نہیں ہوتے جو بظاہر برائیوں کی سج دھج سے متاثر ہوجاتے ہیں اور اپنی خواہشات نفس کی پیروی میں عقل وخرد سے کام نہیں لیتے ۔