سورة الأحقاف - آیت 25
تُدَمِّرُ كُلَّ شَيْءٍ بِأَمْرِ رَبِّهَا فَأَصْبَحُوا لَا يُرَىٰ إِلَّا مَسَاكِنُهُمْ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اپنے رب کے حکم سے ہر شئے کو اکھاڑ مارتی پھر وہ ایسے ہوگئے کہ سوائے ان کے مکانوں کے کوئی نظر نہ آتا تھا گنہگاروں کو ہم یوں سزا دیا کرتے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: تُدَمِّرُ۔ ہلاک کردے گا ۔ تد میر سے ہے۔