سورة آل عمران - آیت 144
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۚ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور محمد (ﷺ) تو صرف ایک رسول ہے ، اس سے پہلے بہت سے رسول (علیہ السلام) گزر گئے ، پھر کیا اگر وہ مر جائے یا مارا جائے تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟ اور جو کوئی اپنے الٹے پاؤں پھرے گا وہ خدا کا کچھ نہیں بگاڑسکتا ، اور خدا شکر گزاروں کو بدلہ دے گا ۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : خَلَتْ: خلایۃ کے معنی ہوتے ہیں ، وہ خلوت میں اس سے ملا ، رجل خلی بےکار آدمی کو کہتے ہیں ، خلا کے معنی ہیں گیا گزرا مجازا اس کا اطلاق موت پر بھی ہوتا ہے ۔