سورة الزخرف - آیت 23
وَكَذَٰلِكَ مَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي قَرْيَةٍ مِّن نَّذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتْرَفُوهَا إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَىٰ أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَىٰ آثَارِهِم مُّقْتَدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اسی طرح ہم نے تجھ سے پہلے جو ڈرانے والا کسی بستی میں بھیجا ۔ وہاں کے آسودہ لوگوں نے یہی کہا ۔ کہ بےشک ہم نے باپ دادوں کو ایک دین پر پایا ۔ اور ہم انہیں کے نقش قدم پرچلتے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) اس حقیقت کا اظہار فرمایا ہے کہ ابتداء میں دین کی مخالفت ان لوگوں کی طرف سے ہوتی ہے جو طبقہ امراء سے تعلق رکھتے ہیں ۔ حل لغات: مُتْرَفُوهَا۔ سرمایہ دار ۔ آسودہ حال لوگ ۔