سورة الشورى - آیت 45
وَتَرَاهُمْ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا خَاشِعِينَ مِنَ الذُّلِّ يَنظُرُونَ مِن طَرْفٍ خَفِيٍّ ۗ وَقَالَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا إِنَّ الظَّالِمِينَ فِي عَذَابٍ مُّقِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تو انہیں دیکھے گا کہ دوزخ پر ذات سے عاجزی کرتے ہوئے پیش ہونگے چھپی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اور ایمان دار کہیں گے بےشک زیان کار وہ ہیں ۔ جنہوں نے قیامت کے دن آپ کو اور اپنے لوگوں کو نقصان میں ڈالا ۔ سنتا ہے ظالم ہمیشہ کے عذاب میں ہونگے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : طَرْفٍ خَفِيٍّ۔ دزویدہ نگاہ سے ۔ سست نگاہ سے۔ مُقِيمٍ۔ دائمی ۔