سورة فصلت - آیت 1

م

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

حم (ف 2)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سورہ حم (ف 2) اس صورت میں دوسری مکی سورتوں کی طرح اس حقیقت کو واضح کیا گیا ہے کہ قرآن کی حیثیت شرعی کیا ہے اور مشرکین مکہ کو اس کے ماننے میں کیوں تامل ہے اور حشرونشر پر فطرت کی طرف سے کیا کیا دلائل پیش کئے جاسکتے ہیں ۔ رسالت کیا ہے اور نبوت کسے کہتے ہیں ۔ اور گذشتہ قو میں کیوں ہلاک ہوئیں ؟