سورة غافر - آیت 65

هُوَ الْحَيُّ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۗ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ سو نری (ف 2) اس کی عبادت کرکے اس کو پکارو ۔ سب تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

منبع حیات ف 2: حکمائے مادیت کے نزدیک یہ مسئلہ بہت اہم ہے کہ زندگی اور اصلی ماخذ کون ہے ۔ کیونکہ جہاں تک مادہ کی تقلیات وتصرفات کا تعلق ہے ۔ یہ اپنی ہر منزت اور ہر سٹیج پر بےجان ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے ۔ کہ پھر زندگی آتی کہاں سے ہے ؟ قرآن اس کا جواب دیتا ہے ۔ کہ زندگی کا منج وہ خدائے حق ہے ۔ جس کی وجہ سے کارگاہ حیات میں زندگی کے ہیں ۔ ورنہ مادہ ہزار ارتقاء کے بعد بھی یہ صلاحیت نہیں رکھتا ۔ کہ زندگی کی رمق بھی پیدا کرسکے ۔ فرمایا اس خدائے حقیقی کی عبادت کرو ۔ یہی معبود ہے ۔ اور اسی کے لئے تمام نوع کی ستائشیں ہیں ۔ یہ ساری کائنات کا بلا امتیاز پروردگار ہے *۔ حل لغات :۔ یجحدون ۔ یعنی انکار کرنا * بناء ۔ یعنی لبناء (مثل چھت کے)*۔