سورة غافر - آیت 59

إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک وہ گھڑی آنی ہے اس میں شک نہیں ۔ اکثر لوگ ایمان (ف 3) دار نہیں لاتے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 3: مکے والوں کو قیامت کا بھی انکار تھا ۔ اس لئے فرمایا کہ وہ تو قطعی ہے ۔ اس کے آنے میں شک وشبہ نہیں ۔ مگر افسوس ہے کہ اکثر لوگ ایمان نہیں رکھتے اور محرومی کی وجہ سے ان حقائق کا انکار کررہے ہیں ۔