سورة آل عمران - آیت 127

لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُوا خَائِبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

(یہ وعدہ اس لئے کیا ہے) تاکہ بعض کافروں کو ہلاک کرے یا ذلیل کرے کہ وہ نامراد پھرجائیں ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : طَرَف: حصہ جانب ۔ پہلو ۔ يَكْبِتَهُمْ، مصدر کبت ، ذلیل کرنا ۔ خَائِبِينَ، جمع خآئب ۔ نامراد اور ذلیل وناکام ۔