سورة غافر - آیت 18
وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ ۚ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور انہیں نزدیک آنے والے دن سے ڈرا جس وقت دل غم میں بھرے ہوئے گلوں کو آپہنچیں گے ۔ ظالموں کا نہ کوئی حمائتی ہوگا نہ شفیق کہ جس کی مانی جائے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: يَوْمَ الْآزِفَةِ۔ وہ دن جو اپنی قطعیت کے اعتبار سے بالکل قریب الوقوع ہو۔ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ۔ مجاز ہے مقصد یہ ہے کہ جب لوگ انتہائی اضطراب اور بےچینی کو محسوس کرینگے اور مارے ہول کے ان کے کلیجے منہ کو آنے لگیں گے ۔