سورة غافر - آیت 4

مَا يُجَادِلُ فِي آيَاتِ اللَّهِ إِلَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَا يَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِي الْبِلَادِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اللہ کی آیتوں میں سوائے کافروں کے اور کوئی نہیں جھگڑتا ۔ سو ان کا شہروں میں چلنا پھرنا تجھے فریب نہ دے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: تَقَلُّبُهُمْ۔ چلنا پھرنا۔