سورة الزمر - آیت 68

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَن شَاءَ اللَّهُ ۖ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنظُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور صور (ف 2) پھونکا جاوے گا اور تمام زمین اور آسمان والوں کے ہوش اڑ جائیں گے مگر جس کو خدا چاہے پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا ۔ تو وہ اسی وقت کھڑے ہوجائیں گے ۔ کہ دیکھ رہے ہوں گے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: اس آیت میں نفخہ اولی اور نفخہ ثانیہ کا ذکر ہے ۔ کہ کیونکر جب پہلی دفعہ نرسنگا پھونکا جائے گا تو یہ سب لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے *