سورة الزمر - آیت 37

وَمَن يَهْدِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن مُّضِلٍّ ۗ أَلَيْسَ اللَّهُ بِعَزِيزٍ ذِي انتِقَامٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جسے اللہ ہدایت کرے اسے گمراہ کرنے والا نہیں ۔ کیا اللہ غالب (ف 2) بدلہ لینے والا نہیں ہے ؟

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: واضح رہے کہ اس کے معنے سیاق وسباق کے لحاظ سے یہی ہیں ۔ کہ حضور اللہ کی حفاظت اور نگہبانی میں ہیں ۔ اس لئے دشمن اپنے عزائم مشؤمہ میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ اور حضور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ اس سے مراد کفایت دینی نہیں ہے ۔ جیسا کہ بعض ملاحدہ نے سمجھا ہے *۔