سورة الزمر - آیت 30

إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک تو بھی (ف 3) مریگا اور یہ بھی مریں گے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 3) یعنی جہاں تک موت کا تعلق ہے وہ سب کے لئے مقدرات میں سے ہے ۔ آپ بھی باوجود اس جلالت قدر کے اس سے دوچار ہونگے ۔ اور یہ عظمائے قریش بھی ۔ پھر قیامت میں یہ فیصلہ ہوگا کہ کون حق پر تھا اور کون باطل پر ۔