سورة الزمر - آیت 22

أَفَمَن شَرَحَ اللَّهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَىٰ نُورٍ مِّن رَّبِّهِ ۚ فَوَيْلٌ لِّلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُم مِّن ذِكْرِ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بھلا وہ شخص جس کا سینہ (ف 4) اللہ نے اسلام کے لئے کھول دیا ۔ پھر وہ اپنے رب کی طرف سے روشنی میں ہے (تنگ دلوں کے برابر ہوجائے گا) سو جن کے دل اللہ کی یاد سے سخت ہیں ۔ ان پر افسوس ہے ۔ یہی لوگ تو صریح گمراہی میں ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

مومن کا سینہ (ف 4) غرض یہ ہے کہ مسلمان اور منکر میں ایک فرق یہ ہوتا ہے کہ مومن سینہ کا کشادہ اور فراخ ہوتا ہے اور منکر دل تعصب اور جہالت کی وجہ سے سخت اور سیاہ ہوجاتا ہے ۔ اور وہ حق پذیرائی کی قوتوں سے محروم ہوجاتا ہے ۔