سورة ص - آیت 59
هَٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ ۖ لَا مَرْحَبًا بِهِمْ ۚ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ اہل دوزخ کی ایک فوج ہے کہ تمہارے ساتھ گھس آتی ہے ۔ انہیں خوشی نصیب نہ ہو یہ آگ میں جانے والے ہیں ۔(ف 2)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
اہل جہنم کی غلط فہمی (ف 2) قیامت میں جب یہ لوگ دیکھیں گے کہ جنہوں نے مسلمانوں کو بےحد تکلیفیں پہنچائی تھیں ۔ ہمارے ساتھ جہنم میں نہیں ہیں ۔ تو ازراہ تعجب وحیرت ایک دوسرے سے دریافت کرینگے کہ وہ لوگ جنہیں ہم دنیا میں مفسد اور شریر کہتے تھے اور جن سے ہم مذاق کرتے تھے آج کہاں ہیں ۔