سورة ص - آیت 23
إِنَّ هَٰذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ جو ہے میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے سو اس نے مجھ سے کہا کہ وہ (دنبی) بھی مجھے سونپ دے اور مجھ سے بات میں زبردستی کی ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : نَعْجَةً۔ دنبی ۔ بھیڑ ۔ بکری ۔ گاؤ خر ۔