سورة ص - آیت 16
وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور انہوں نے کہا ۔ کہ اے ہمارے رب روز حساب (ف 1) سے پہلے ہمارا چٹھا جلد ہمیں دے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یعنی یہ لوگ تکذیب رسل میں کوئی ندرت سے کام نہیں لے رہے ، ان سے پہلے بھی قوموں نے اپنے پیغمبروں کو جھٹلایا اور اللہ کا غضب اور غصہ حرکت میں آیا ہے ۔ اور ان منکرین کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے ۔ اس لئے اگر یہ بھی اسی انجام کے منتظر ہیں اور یہی چاہتے ہیں کہ اللہ کی غیرت کو آزمائیں ۔ تو یہ بھی دیکھ لیں اس کی سنت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ وہ اب بھی فطرت کے دشمنوں سے پوری طرح انتقام لے گا اور انہیں بتائے گا کہ حق وصداقت کا انکار کس درجہ مذموم ہوتا ہے ۔