سورة الصافات - آیت 180

سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تیرا رب جو عزت کا رب ہے ان کی باتوں (ف 1) سے پاک ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) اور دیکھتے رہئے ۔ یہ بھی حالات پر نظر رکھیں ۔ رب العزت کی پاکیزگی اور شوائب شرک سے بلندی ثابت ہوکر رہے گی ۔ اور اللہ کے رسول پر سلامتی کے انوار برسیں گے ۔ اور فضا مہر وستائش خداوندی کے نغموں سے گونج اٹھے گی ۔