سورة الفاتحة - آیت 4

مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

انصاف کے دن کا مالک ہے ۔( ف ٣)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف3) مکافات عمل کی آخر صورت فیصلے کا دن ہے جس میں کسی کو مداخلت کا حق نہیں ۔ تمام جھگڑوں کو نپٹائے گا ۔ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ ۔