سورة آل عمران - آیت 99

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَأَنتُمْ شُهَدَاءُ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ اے اہل کتاب تم ایمان لانے والے کو خدا کی راہ سے کیوں روکتے ہو تم اس میں کجی ڈھونڈتے ہو ، حالانکہ تم اس کے گواہ ہو اور خدا تمہارے کاموں سے غافل نہیں ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: تَصُدُّونَ: روکتے ہو ، مصدر ۔ : بمعنی روکنا ، منع کرنا ، عِوَجًا: ٹیڑھا پن ، کجی ۔