سورة يس - آیت 81
أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُم ۚ بَلَىٰ وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا ۔ اس پر قادر نہیں کہ ان آدمیوں کی مانند پیدا کرسکے ؟ کیوں نہیں اور وہی اصل پیدا کرنے والا اور جاننے (ف 2) والا ہے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: یعنی جہاں تک اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور وسعتوں کا تعلق ہے ۔ ہم کہہ سکتے ہیں ۔ کہ وہاں عدم امکان یا استحاز کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ وہ کسی چیز کا منصہ شہود پر لانے کے لئے ذرائع اور وسائل کا محتاج نہیں ۔ وہ جب چاہے بیک جنبش اعادہ ہزاروں عوالم امکان پیدا کردے ۔ کیونکہ وہ قادر مطلق ہے ۔ اور ہر چیز پر اس کو پورا اختیار اور قابو حاصل ہے *۔ حال لغات :۔ ملکوت ۔ پوری پوری بادشاہت *۔