سورة فاطر - آیت 37

وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ ۚ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُم مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ ۖ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور وہ دوزخ میں چیخیں ماریں گے ۔ کہ اے ہمارے رب نکال کہ جو کچھ ہم کرتے تھے ۔ اس کے خلاف نیک عمل کریں ۔ کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہ دی تھی کہ اس میں جو کوئی سوچنا چاہے سوچ لے ؟ اور تمہارے پاس ڈرانے والا آچکا تھا ۔ پس پیچھے کہ ظالموں کا کوئی (ف 1) مددگار نہیں

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

آج مکافات کا دن ہے ف 1: وہ لوگ جنہوں نے دنیا میں پانی عمر عزیز کے ہر لمحہ کو سرکشی اور تقرب میں گزارا ہے جس دوزخ میں گریں گے ۔ تو اس وقت چیخ چیخ کر کہیں گے ۔ کہ موالا ایک دفعہ اور ہم کو دستگاری عطا فرما ۔ یقینا اس کے بعد ہمارے اعمال ایسے نہیں ہونگے ۔ جیسے اب ہیں ۔ ہم کوشش کریں گے کہ تیری رضا کو حاصل کیا جائے ۔ جواب ملے گا ۔ کیا تم کو غوروفکر کے لئے اور تذکیروعبرت پذیری کے لئے کافی مہلت نہیں دی گئی ؟ اور تمہارے پاس اللہ کا نذیر بھی تو پہنچا تھا ۔ جس نے تفصیل کے ساتھ عقبے کی اہمیت کو بیان کیا تھا ۔ اور دنیائے دوں کے ان کی طرف اشارہ کیا تھا ۔ آج تو مکافات کا دن ہے ۔ ایسے لوگ جنہوں نے دنیا میں کبھی آخرت کے متعلق غور نہیں کیا ۔ اور ہمیشہ ذہنی وفکری لحاظ سے اپنی عقل وتبینش پر ظلم کیا ہے ۔ آج سزا کے مستحق ہیں ۔ ان کے لئے کوئی مدد اور نصرت نہیں ہے *