سورة سبأ - آیت 54

وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم مِّن قَبْلُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُّرِيبٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ان کے اور ان کی خواہشوں کے درمیان اٹکاؤ پڑجائے گا ۔ جیسے پہلے ان کے ہم مشربوں سے کیا گیا تھا ۔ البتہ وہ قوی شک (ف 2) میں تھے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) یعنی حق وصداقت کا آفتاب اپنی پوری تابانی کیساتھ جلوہ گر ہوچکا ہے ۔ اس لئے اب باطل اس کے مقابلہ میں نہیں پنپ سکتا ۔ بلکہ یوں سمجھ لیجئے کہ باطل کا اصلاً وجود ہی نہیں ۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ اس کی صحیح صحیح حیثیت متعین کردی جائے ۔ اور بتا دیا جائے کہ دنیا کا سچا مذہب صرف اسلام ہے ۔ اور اس کے سوا جو کچھ ہے ۔ فریب نظر ہے اور نفس کا دھوکہ ہے ۔ حل لغات : بِأَشْيَاعِهِمْ ۔ شیعۃ کی جمع ہے ۔ بمعنی ہم مشرب ۔ ہم خیال گروہ، اتباع وانصار ۔