سورة سبأ - آیت 52

وَقَالُوا آمَنَّا بِهِ وَأَنَّىٰ لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور کہیں گے کہ ہم قرآن پر ایمان لائے اور (حالانکہ) اب دور جگہ سے ان کا ہاتھ کہاں پہنچ سکتا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: التَّنَاوُشُ۔ نوش سے ہے ۔ جس کے معنی کسی چیز کو ہاتھ میں پکڑنے اور کسی کو بھلائی پہنچانے کے ہیں ۔