سورة سبأ - آیت 4
لِّيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ۚ أُولَٰئِكَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تاکہ انہیں جو ایمان لائے اور نیک کام کئے بدلا دیوے انہیں کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: رِزْقٌ كَرِيمٌ۔ مفید روزی ۔ لفظ کریم کا تعلق جب اشیاء سے ہو تو اس سے آفادۃ مراد بنتا ہے ۔