سورة الأحزاب - آیت 10
إِذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب وہ تم پر تمہارے اوپر اور تمہارے نیچے (یعنی وادی مدینہ) کے نشیب وفراز سے آئے اور جب آنکھیں ڈگمگانے لگیں اور دل حلق تک آپہنچے ، اور تم اللہ کی نسبت طرح طرح کےخیال کرنے لگے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : إِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ۔ یعنی جب مارے خوف وشدت کے آنکھیں پھر گئیں ۔ الْحَنَاجِرَ ۔ جمع حنجر ۔ گلے الظُّنُونَا۔ ظنون ۔ جمع ظن ۔ معنی گمان ۔